• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں گزشتہ برس 50 مسلمانوں کو ماورائے عدالت ہلاک کیا گیا، رپورٹ میں انکشاف

کراچی(نیوز ڈیسک) انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے مطابق سال 2025 میں بھارت بھر میں مبینہ ماورائے عدالت واقعات میں کم از کم 50 مسلمان مارے گئے۔ ان میں 23 ہلاکتیں ریاستی سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات میں ہوئیں۔ بھارت میں مبینہ ماورائے عدالت ہلاکت کے واقعات کی یہ رپورٹ ایڈوکیسی گروپ ساؤتھ ایشیا جسٹس کمپین (ایس اے جے سی) نے جاری کی ہے۔ ایس اے جے سی نے یہ نتائج ’انڈیا پرسیکیوشن ٹریکر‘ سے لیے ہیں، جو پولیس، مسلح افواج اور غیر ریاستی عناصر سے متعلق واقعات کو دستاویزی شکل دیتا ہے۔ گروپ نے کہا کہ سال بھر میں ریاستی اداروں سے متعلق واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل تھے۔ٹریکر نے مزید دو ایسے واقعات بھی درج کیے جن میں مسلمانوں نے مبینہ طور پر ہندو انتہا پسند گروہوں کی جانب سے ہراسانی یا تشدد کے بعد خودکشی کر لی۔ اس کے علاوہ بنگالی بولنے والے مسلمانوں کی من مانی گرفتاریوں، جبری بے دخلی اور جبری واپسی کے واقعات بھی درج کیے گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید