• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لینڈ پر امریکا کا کنٹرول قومی سلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے، ٹرمپ

واشنگٹن ( اے ایف پی) صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ پر امریکا کا کنٹرول قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے، اگر اس علاقے پر کنٹرول نہ لیا تو روس یا چین اثر و رسوخ بڑھا سکتے ہیں، جو ناقابلِ قبول ہے، ڈنمارک اور گرین لینڈ کی قیادت نے امریکی ملکیت کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے خودمختاری پر زور دیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ پر امریکا کا کنٹرول قومی سلامتی کے لیے ’’انتہائی اہم‘‘ ہے اور یہ نیٹو کے دفاعی نظام، خصوصاً مجوزہ گولڈن ڈوم میزائل شیلڈ، کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بیان انہوں نے ڈنمارک، گرین لینڈ اور امریکا کے اعلیٰ حکام کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والے اہم مذاکرات سے چند گھنٹے قبل دیا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اگر امریکا نے گرین لینڈ پر کنٹرول نہ لیا تو روس یا چین اثر و رسوخ بڑھا سکتے ہیں، جو ناقابلِ قبول ہے۔ دوسری جانب ڈنمارک نے واضح کیا ہے کہ وہ گرین لینڈ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا رہا ہے اور نیٹو کے ساتھ آرکٹک میں تعاون پر بات چیت جاری ہے، جبکہ ڈنمارک اور گرین لینڈ کی قیادت نے امریکی ملکیت کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے خودمختاری پر زور دیا ہے۔ ٹرمپ کے سخت بیانات پر یورپی اتحادیوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور ڈنمارک کی وزیرِاعظم نے خبردار کیا ہے کہ کسی نیٹو رکن پر حملہ اتحاد کے مستقبل کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید