کراچی( نیوز ڈیسک) ایکس اور گروک کو ایپ اسٹورز سے ہٹایا جائے،خواتین وسماجی تنظیموں کا ایپل اور گوگل سے مطالبہ، اے آئی سے بننے والی غیر رضامندانہ فحش تصاویر پر شدید تشویش، خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق خواتین کی تنظیموں، ٹیک نگرانی کے اداروں اور ترقی پسند گروپس کے اتحاد نے ایپل اور گوگل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایلون مسک کی ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور اس سے منسلک چیٹ بوٹ گروک کو اپنے ایپ اسٹورز سے ہٹا دیں، کیونکہ یہ اے آئی کے ذریعے ایسی غیرقانونی اور غیر رضامندانہ تصاویر تیار کر رہے ہیں ۔