• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملے کی مخالفت کے باوجود امریکی جنگی تیاریاں جاری

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) ایران پر حملے کی مخالفت کے باوجود امریکا کی جانب سے جنگ کی تیاریاں جاری ہیں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر بڑے حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حملے سے ایرانی حکومت کو نقصان نہیں ہوگا۔دوسری جانب برطانوی اخبار کے مطابق امریکی حکام نے صدر کو خبردار کیا کہ محدودفوجی آپشنز اور عملی صلاحیتوں کے باعث امریکی فوج اس وقت ایران پر حملے کے لیے تیار نہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید