جوہانسبرگ ( اے ایف پی)جنوبی افریقہ میں بحری مشقوں میں ایرانی شرکت پر تنازع، تحقیقات کا حکم ، امریکی اعتراضات کے بعدافریقی وزیر دفاع کا انکوائری کا اعلان،واشنگٹن سے تعلقات مزید دباؤ کا شکارہوئےہیں۔ جنوبی افریقہ کے وزیرِ دفاع نے بحری مشقوں میں ایران کی مبینہ شرکت پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جب کہ مقامی میڈیا کے مطابق یہ شرکت صدر سیرل رامافوسا کی ہدایات کے برخلاف ہوئی، جنہوں نے ایرانی جنگی جہازوں کو مشقوں سے نکالنے کا کہا تھا۔