کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چمن کے رہائشی عبدالبصیر نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کا چھینا گیا ٹرک واپس دلاکر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہایک بااثر شخص کے محافظوں نے ہمارا ٹرک پوائنٹ پر چھین لیا ہے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرائی جہاں سے کیس کرائم برانچ منتقل ہوا ہے ، اب ملزمان ہمیں ایف آئی آر واپس لینے کے لئے دھمکیاں دئے رہے ہیں ۔ہماراٹرک ہمارے روزگار کا واحد ذریعہ تھا اس واقعے کے بعد سے گھر میں فاقہ کشی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہنامزد ملزمان کو گرفتاراور ان کا ٹرک واپس دلاکر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں ۔