• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دالوں کے معاملے میں امریکی قانون ساز بھارت سے رعایت طلب کر رہے ہیں

لاہور (خالدمحمودخالد) ایک طرف دنیا بھر کے ممالک ٹرمپ سے ٹیرف میں رعایت مانگ رہے ہیں لیکن دوسری طرف دالوں کے معاملے میں امریکی قانون ساز اب خود بھارت سے رعایت طلب کر رہے ہیں۔ امریکی ریاستوں مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا کے ریپبلکن سینیٹرز سٹیو ڈینز اور کیون کریمر نے صدر ٹرمپ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت سے امریکی دالوں (لینٹلز، چکن پیز، خشک بینز اور پیز) پر عائد 30 فی صد ڈیوٹی کم کرانے کی کوشش کریں کیونکہ یہ امریکی کسانوں کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ بھارت دنیا میں دالوں کا سب سے بڑا صارف ہے اور عالمی استعمال کا تقریباً 27 فیصد حصہ یہاں استعمال ہوتا ہے۔ امریکی ریاستوں مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا دالوں کی پیداوار میں سرفہرست ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2025 میں بھارتی اشیا پر 50 فیصد تک ٹیرف لگانے کے بعد بھارت نے خاموشی سے ایک اہم جوابی قدم اٹھایا ہے اور اکتوبر 2025 کے آخر میں بھارتی حکومت نے امریکی دالوں پر 30 فیصد امپورٹ ڈیوٹی نافذ کر دی، جو یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہو گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید