• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، عرب لیگ دوسری فارن منسٹرز کانفرنس 30 اور 31جنوری کو نئی دہلی میں ہوگی

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت اور عرب لیگ کے درمیان دوسری فارن منسٹرز کانفرنس30اور 31جنوری2026کو دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سے22عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ یا ان کی نمائندگی متوقع ہے۔ اب تک سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، الجزائر، اردن، مراکش۔ قطر، بحرین، عمان، لبنان، عراق، کویت، تیونس کی طرف سے کانفرنس میں شرکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں شام کی شرکت خاص طور پر اہم ہے جو بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق اور نئی دہلی کے درمیان پہلی وزیر خارجہ سطح کی بات چیت ہوگی۔ اجلاس کے اہم مقاصد میں بھارت اور عرب لیگ کے ممالک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفرااسٹرکچر، صحت، ٹیکنالوجی، سیاحت اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا شامل ہیں۔ جب کہ علاقائی استحکام، غزہ امن منصوبے اور دیگر مشترکہ مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید