اٹلی میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، سسلی اور سارڈینیا جزائر میں سمندری پانی ریسٹورنٹس اور گھروں میں داخل ہوگیا۔
سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں سڑکیں زیر آب آئی ہیں اور بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکا میں شدید برفانی طوفان سے 15 سے 20 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ برفباری سے ٹیکساس سے کیرولائنا اور میساچوسٹس تک دو درجن سے زائد ریاستوں میں شدید برفباری کے باعث سفر، بجلی اور معمولاتِ زندگی متاثر ہوسکتے ہیں۔