• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین کوحفظانِ صحت کے مطابق خوراک کی فراہمی اوقاف کی اولین ترجیح، سیکرٹری

لاہور (خبرنگار)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ مذہبی مزارات پر آنے والے زائرین کو معیاری اور حفظانِ صحت کے مطابق خوراک کی فراہمی اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں تاریخ میں پہلی مرتبہ داتا دربار کے اطراف قائم ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگ بنانے والوں کے لیے فوڈ سیکیورٹی اور حفظانِ صحت سے متعلق جامع تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ اوقاف کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 150 ہوٹل مالکان اور دکانداروں کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا، جس کا مقصد خوراک کی تیاری، صفائی کے معیار اور محفوظ، صحت مند و معیاری کھانے کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ روزانہ داتا دربار آنے والے ہزاروں زائرین کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ اس اقدام کا افتتاح سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اور فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ کیا، جنہوں نے خوراک کے قوانین اور معیار پر سختی سے عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔
لاہور سے مزید