• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 فروری سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعا اجازت نہیں، کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت 6تا 8فروی ضلع لاہور میں"محفوظ بسنت" انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے تمام انتظامی محکموں نے بسنت انتظامات بارے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ محفوظ بسنت کیلئے قبل از بسنت اور دوران بسنت محکموں کے آپریشنز کا جائزہ لیا جارہا ہے، ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم ہو گیا ہے، ریسکیو 1122نے ایمرجنسی پلان کے مطابق شہر کو تین زونز میں تقسیم کیا ہے، کمشنر لاہور نے کہا کہ بسنت زونز کے مطابق بجلی تاروں کو محفوظ بنانے کیلئے لیسکو ٹیمز سروے شروع کریں۔ کمشنرلاہور مریم خان نے کہا کہ صرف لاہور ضلع کی حدود میں تین روزہ ”محفوظ بسنت“6,7,8 فروری 2026, ہوگی، 6فروری 2026سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعا اجازت نہیں۔ شہر میں روڈ سیفٹی کیمپس سے موٹر بائیکس کیلئے فری سیفٹی راڈز تقسیم جاری ہے۔
لاہور سے مزید