لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے بسنت سے قبل ناقص انتظامات پر شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ بسنت کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی بسنت کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی اور عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔