لاہور (نیوزرپورٹر)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن کے سپورٹس امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودھا روف علی باجوہ نے آن لائن بریفنگ دیتے ہوئے سرگودھا ڈویژن میں جاری سپورٹس سرگرمیوں، سہولیات اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے اور حکومت پنجاب کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔