برطانیہ میں کرسمس کے موقع پر لاپتہ ہونیوالے دو تیراکوں میں سے ایک کی نعش برآمد کر لی گئی، ڈیون اور کارن وال پولیس کی طرف سے نعش ملنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
باور کیا جا رہا ہے کہ مرنے والا 47 سالہ مذکورہ شخص ان دو افراد میں سے ایک ہے جو ڈیون کے بڈلیگ سالٹرٹن میں کرسمس کے دن تیراکی کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔
اس کے قریبی رشتہ داروں کو مطلع کر دیا گیا ہے مگر رسمی شناخت ہونا باقی ہے۔
گلوکارہ کیٹ بش جو مسٹر اپھم کو 30 سال سے جانتی تھیں نے اس سانحہ کے بعد اپنے دوست کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر اسکی شناخت کی تصدیق کی۔
کیٹ بش نے کہا کہ وہ غیر معمولی طور پر مہربان، سوچنے سمجھنے اور بھر پور زندگی گزارنے والا شخص تھا، میتھیو ایک بہت مضبوط تیراک تھا اسے کیکنگ کا بہت شوق تھا مگر اب اسکی جدائی سے خاندان اور دوستوں کے دل سوگوار ہیں۔