• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات کا نارویجن پارلیمنٹ کا دورہ

—ًتصویر بشکریہ رپورٹر
—ًتصویر بشکریہ رپورٹر

ناروے کی پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے نارویجن پارلیمنٹ کا دورہ کیا ہے۔

وفد میں چوہدری اسماعیل سرور گجر، چوہدری وسیم شہزاد، عقیل قادر، راجہ عاشق حسین آف چھینہ، راشد اعوان اور چوہدری تنویر احمد میکن شامل تھے۔

اس موقع پرنارویجن پارلیمنٹ میں نارویجن اسمبلی کے رکن فرخ قریشی نے وفد کا خیرمقدم کہا اور نارویجن پارلیمنٹ کا دورہ کرایا۔

پاکستان کمیونٹی کے سینئر عہدیداران نے فرخ قریشی کو نارویجن اسمبلی کا رکن بننے پر مبارک باد دی اور گلدستہ پیش کیا۔

چوہدری اسماعیل سرور گجر نے کہا کہ دیارِ غیر میں نئی نسل کے پاکستانی نزاد نارویجن پاکستانی کا ناروے پارلیمنٹ کا ممبر ہونا کمیونٹی کے لیے فخر کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرخ قریشی ناروے میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل اور پاکستان کے مثبت امیج کو بہتر طریقے سے پارلیمنٹ میں پیش کر سکتے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید