وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر سرمایہ کاری سے ڈیووس میں ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں جاری تعاون کا جائزہ اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کی تکنیکی ٹیمیں مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطے میں رہیں گی۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی تعاون، ادارہ جاتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اعلیٰ سطح کے روابط کے ذریعے دو طرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں یہ اتفاق بھی کیا گیا کہ رابطہ اور باہمی اعتماد مشترکہ اہداف کو عملی شکل دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ اتفاق کیا گیا کہ مسلسل رابطہ باہمی مفاد پر مبنی منصوبوں میں تبدیل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔