کراچی (نیوز ڈیسک)کیا ایران میں تبدیلی ناگزیر؟ امریکی پابندیوں اور معاشی بحران پر دباؤ، ملک شدید اقتصادی بحران، کمزور علاقائی اتحادیوں اور امریکہ کے ممکنہ حملے کے خطرے کے بیچ کھڑا ہے، تہران کو سخت اصلاحات اور امریکی پابندیوں میں نرمی کیلئے معاہدہ کرنا ہوگا یا مزید ہنگاموں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ داخلی اور خارجی دباؤ کے ساتھ، ایران کا سیاسی نظام مذہبی قیادت سے فوجی قیادت کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔عرب میڈیا میں شائع تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ایران میں گزشتہ احتجاج ختم ہو گئے ہیں، ہزاروں افراد گرفتار اور کاروباری اثاثے ضبط کیے جا چکے ہیں، لیکن وہی بنیادی مسائل برقرار ہیں جو ملک میں ہنگاموں کا سبب بنے۔ ایران شدید اقتصادی بحران، کمزور علاقائی اتحادیوں اور امریکہ کے ممکنہ حملے کے خطرے کے بیچ کھڑا ہے۔