پنجاب حکومت نے اسپتالوں کے سی سی ٹی وی کیمرے سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق اسپتالوں کی ایمرجنسی اور او پی ڈیز کے کیمرے سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک کیے جائیں گے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ اسپتال سیف سٹی اتھارٹی کی ٹیموں کو مکمل سہولتیں فراہم کریں۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جہاں ضرورت ہو وہاں نئے کیمروں کی تنصیب بھی عمل میں لائی جا سکےگی۔
مراسلہ کے مطابق لاہور میں تمام متعلقہ افراد کو عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔