کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جنرل آفیسر کمانڈنگ 44 ڈویژن میجر جنرل حبیب نواز نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کا دورہ کر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین سے ملاقات کی اور فیکلٹی ممبران ،انتظامی عملہ اور طلبا و طالبات کے ساتھ باہمی گفتگو پر مبنی نشست کا بھی منعقد کی وائس چانسلر نے بریفنگ دی سیشن کےشرکا سے خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل حبیب نواز نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی بلوچستان اور خصوصا اس علاقے کی ایک بہترین درسگاہ ہے جو کہ تعلیم تحقیق اور ریسرچ میں نمایاں ہے انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا دارومدار تعلیم پر ہے تعلیم کے بغیر ترقی کی دوڑ میں شامل ہونا ممکن نہیں تعلیم سے ہی شعور پیدا ہوتا ہے اور شعور سے فیصلہ سازی کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے لہٰذا نوجوان تعلیم حاصل کر کے مثبت سوچ کو پروان چڑھا کر روشن مستقبل کا ضامن بن جائیں تعلیم یافتہ اور باشعور قوم بنانے میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے وہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اس موقع پر پرووائس چانسلر ڈاکٹر الہٰی بخش مرغزانی، رجسٹرار ڈاکٹر بالاچ رشید ،ڈپٹی کمشنر ضلع لسبیلہ حمیرہ بلوچ و دیگر موجود تھے۔