کراچی (نیوز ڈیسک) ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کیلئے موقع کی تلاش میں ہے، تاہم امید کی جا سکتی ہے کہ کوئی متبادل راستہ اختیار کیا جائے گا۔ترک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں حاکان فیدان کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیل ایران کے خلاف کارروائی کا موقع ڈھونڈ رہا ہے۔