گزشتہ برس ریپر بادشاہ نے مہنگی ترین کار رولز رائس خریدی، یوں وہ بھارت میں پیدا ہونے والے پہلے موسیقار بن گئے تھے، جس کی ملکیت میں یہ لگژری کا ہے۔
اس طرح وہ مکیش امبانی، شاہ رخ خان اور اجے دیوگن جیسے افراد پر مشتمل ایک انتہائی خصوصی فہرست میں شامل ہو گئے۔ تاہم اس لگژری کار کی خریداری، جس کی ممبئی میں آن روڈ قیمت تقریباً 12 کروڑ 45 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے، خواہش سے زیادہ جوش کا نتیجہ تھی۔
حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران ریپر نے اعتراف کیا کہ یہ فیصلہ اسی لمحے میں لیا گیا تھا اور دنیا کی مہنگی ترین ایس یو ویز میں سے ایک کا مالک بننے کا جوش حیرت انگیز طور پر بہت جلد ختم ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بادشاہ کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں گاڑی خریدنا بہت ہی اچانک فیصلہ تھا۔ جلدی سے طے کر لیا کہ آج ہی لینی ہے لیکن خوشی فوراً ہی ختم ہو گئی۔ "بادشاہ والی فیلنگ تھی، جو صرف 10 سے 15 منٹ رہی۔
کسی ہنگامی صورتحال میں قیمتی اشیاء بچانے سے متعلق بادشاہ نے صاف اور مزاحیہ جواب دیا کہ میں گاڑی بچاؤں گا۔ پھر مجھے گاڑی میں ہی رہنا پڑے گا، البتہ 5 کروڑ روپے نقد رقم اور محدود ایڈیشن گھڑیوں میں سے انتخاب کرنا ہو تو وہ بلا جھجک گھڑیوں کو ترجیح دیں گے، کیونکہ ان کے مطابق نایاب گھڑیاں وقت کے ساتھ زیادہ قیمتی ہو جاتی ہیں۔