• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازہ واقعے پر درج ایف آئی آر کی کاپی جیو نیوز کو موصول

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کراچی میں گل پلازہ کے واقعے پر درج ایف آئی آر کی کاپی جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔ گل پلازہ واقعے کے خلاف ایف آئی آر 23 جنوری کو درج کی گئی۔ 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق آگ لگنے کا وقت 17جنوری کی رات 10 بجکر 15 منٹ لکھا گیا ہے۔ سرکاری مدعیت میں درج ایف آئی آر میں قتل خطا اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ 

متن میں مدعی مقدمہ کے مطابق وہ گشت پر تھا، ساڑھے 10بجے آگ کی اطلاع ملی، جب وہ موقع پر پہنچا تو آگ شدید تھی جبکہ عمارت میں لوگ پھنسے ہوئے تھے۔ 

متن کے مطابق آگ گفٹ اینڈ فلاور شاپ میں لگی جس نے پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گل پلازی میں آگ بجھانے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے انتظامات نہیں تھے، عمارت کے کئی دروازے بند تھے، ایمرجنسی ایگزٹ بھی نہیں تھا۔ بجلی منقطع ہوگئی تھی جس سے لوگوں کو باہر نکلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

قومی خبریں سے مزید