سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں نان فائلرز کو 33 ہزار اور فائلرز کو 3 ہزار اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ نان فائلرز کو 33 ہزار اور فائلرز کو صرف 3 ہزار لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو فائلر نہیں ان کے لائسنس فوری منسوخ کیے جائیں، اسلحہ لائسنس جاری ضرور کریں لیکن وہ ٹیکس تو ادا کریں۔
اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں بہت زیادہ اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں، ہم نے پالیسی سخت کی ہےاب چند ہزار لائسنس جاری ہوئے۔ 90 فیصد لائسنس بنانے بند کر دیے، یہ وزارت داخلہ ہے کوئی لائسنسنگ برانچ نہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو اسلحہ وارداتوں میں استعمال ہوا ہے اس کو فوری منسوخ کریں۔
اس پر طلال چوہدری نے کہا کہ فوری منسوخ کرنا مناسب نہیں ہے کچھ وقت دے دیتے ہیں، اس وقت تک اگر ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا تو لائسنس منسوخ کر دیں گے۔