بلوچستان حکومت نے صوبائی محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
بلوچستان میں محکمہ مذہبی امور ختم کر کے زکوۃ فنڈ میں موجود 4 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دے دیے گئے۔
صوبائی حکومت کے فیصلے کے بعد محکمہ مذہبی امور کی تقریباً 450 اسامیاں ختم ہوگئیں، محکمے کی جائیدادیں، گاڑیاں، دفاتر اور فرنیچر بورڈ آف ریونیو کو منتقل کیے جائیں گے۔
محکمہ مذہبی امور کے صوبے سے خاتمے کا نوٹیفکیشن 1 ہفتے کے اندر جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد صوبائی سیکریٹریٹ میں تعینات عملہ محکمہ نظم و نسق کو دے دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ میں تعینات عملہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژن کاعملہ کمشنر کے سپرد کیا جائے گا۔