• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ میں کوئی مسئلہ نہیں: نورین نیازی

بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی—فائل فوٹو
بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ صحت مند ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق جان بوجھ کر افواہیں اڑائی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شفیع جان نے راولپنڈی میں ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بڑی تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی سیاسی رہنما یا ان کی بہن کی بانیٔ پی ٹی آئی سے 5 منٹ کی ملاقات کروائی جائے، چاہتے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا چیک اپ ان کے ذاتی معالج کریں۔

شفیع جان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2007 ء میں افتخار چوہدری کی بحالی بھی وکلاء کی وجہ سے ہوئی تھی، آج ایک ایمان مزاری ہے کل ہم سب کا نمبر ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید