• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز نے مداحوں کو اپنی ننھی پری کا نام بتا دیا

اقراء عزیز— فائل فوٹو
اقراء عزیز— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز کے ہاں کچھ روز قبل دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاسر حسین نے اپنے گھر ننھی پری کی آمد کی خوشخبری مداحوں کو اپنی انسٹا اسٹوری کے ذریعے سنائی تھی۔

اب اقراء عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کے بعد ایک ریل شیئر کی ہے۔

اس ریل میں ایک کارڈ دیکھا جاسکتا ہے جس پر لکھا ہے کہ ہم بہت خوش ہیں کیونکہ ہمارے ہاں 24 جنوری 2026ء کو بیٹی ’صوفیہ حسین‘ کی پیدائش ہوئی ہے۔

کارڈ میں مزید لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں سب سے خوبصورت تحفے سے نوازا ہے۔

اقراء عزیز نے ریل شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بیٹی کے پیدا ہونے پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔

اداکارہ کی یہ ریل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے اُنہیں بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقراء عزیز نے دسمبر 2019ء میں شادی کی تھی اور اس جوڑی کے ہاں جولائی2021ء میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید