کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق تمام افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ اس سانحے کی سندھ حکومت نہ صرف صاف و شفاف انکوائری کروا رہی ہیں بلکہ اس کے تمام حقائق سب کے سامنے لائے جائیں گے، صوبائی حکومت سانحے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی،وہ بدھ کو یہاں سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق محمد عارف ، محمد عثمان ، محمد شیز اور میٹروول کی رہائشی تاحال لاپتا 3بہنوں کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔