• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ: سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹیوں کو مسترد کرتے ہیں، جی ڈی اے رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، ڈاکٹر صفدر عباسی، لیاقت علی خان جتوئی اور سردار عبدالرحیم نے گل پلازہ آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے سندھ حکومت کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی اور وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں بنائی گئی سب کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سانحے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے سینئر ججز کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کمیشن قائم کر کے 72 گھنٹوں میں اس کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے تاکہ اصل وجوہات اور ذمہ داروں کو عوام کے سامنے لایا جا سکے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اپنی نا اہلی چھپانے کی خاطر خود اپنی ہی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹیاں انصاف کے تقاضوں کے منافی ہیں اور ان کا مقصد وزیراعلیٰ سندھ سمیت ذمہ دار حکومتی عناصر اور پلازہ مالکان کو بچانا ہے تاکہ اصل مجرم قانون کی گرفت سے محفوظ رہیں۔ جی ڈی اے رہنماؤں کے مطابق یہ کمیٹیاں غیر جانبدار نہیں ہیں، اسی لیے نہ عوام کو ان پر اعتماد ہے اور نہ ہی متاثرین کو ان سے کسی قسم کے انصاف کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید