• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریمبو مجھے اکشے کمار جیسے لگتے تھے: صاحبہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے شوہر اداکار افضل خان عرف ریمبو سے محبت کی خوبصورت داستان سنا دی۔

صاحبہ نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شادی کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں ریمبو کی شکل و صورت سے زیادہ ان کی خوبیوں سے متاثر ہوئی تھی، وہ دل کے صاف انسان ہیں۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اگر شکل و صورت کی بات کی جائے تو میں اکشے کمار کا بہت بڑی مداح ہوں اور اس وقت ریمبو مجھے اکشے کمار جیسے لگتے تھے۔

جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ پہلے محبت کا اظہار کس نے کیا اور کیسے کیا؟ تو جواب میں اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ بہت پرانی بات ہو گئی ہے، مجھے صحیح سے کچھ یاد بھی نہیں ہے اور اب چونکہ ہمارے دونوں بیٹے بھی بڑے ہو گئے ہیں تو مجھے اس بارے میں بات کرتے ہوئے شرم بھی آتی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہماری ابتدائی ملاقات میں ریمبو فلم کے سیٹ پر میرے لیے گانا گا رہے تھے اور بعد میں بس کبھی کبھی مجھے پھول دے دیتے تھے۔

صاحبہ نے بتایا کہ ریمبو نے فلم ’ہاتھی میرے ساتھی‘ کے گانے کی شوٹنگ کے دوران مجھے سمندر میں ڈوبنے سے بچایا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ شادی کے بعد رشتہ مزید گہرا ہو جاتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اگر اس وقت ہماری شادی نہ ہوتی تو شاید ہم ایک دوسرے کو آسانی سے بھول جاتے لیکن اب ہمارے لیے ایک دوسرے کے بغیر رہنا تقریباً ناممکن ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید