لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت 05 تا 06 فروری کے دوران اگنی۔IV بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرے گا۔ اس سلسلے میں نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ اگنی۔IV تقریبا ایک ہزار کلوگرام سنگل نیوکلیئر وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جسے ری انٹری وہیکل کے ذریعے ہدف تک پہنچایا جاتا ہے۔ اگنی۔IV ایک دو مرحلہ سالڈ فیول پر مبنی درمیانی تا طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رینج 3,500 سے 4,000 کلومیٹر کے درمیان ہے۔