• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا مغربی موسمی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل

ایران کے راستے ایک اور مغربی موسمی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا۔

کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، سرانان، جنگل پیر علی زئی، گلستان اور پشین میں بارش جبکہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند سمیت بالائی علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی۔

کئی علاقوں میں پچھلی برف باری سے بند رابطہ سڑکیں اب تک بحال نہیں ہوسکیں، سڑکوں کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

این ڈی ایم اے نے آج سے چار فروری تک پنجاب، خیبر پختونخوا میں بھی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید