پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تعمیراتی پروجیکٹس پرحفاظتی اقدامات مزید موثر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیرمواصلات صہیب احمد بھرتھ نے سی اینڈ ڈبلیو افسران کو احکامات جاری کردیے۔
وزیرمواصلات کے مطابق تعمیراتی سائٹس پر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنے کے لیے باڑ لگائی جائے، وراننگ سائن، سیفٹی احکامات اور ایمرجنسی ٹیلی فون نمبرز ڈسپلے کیے جائیں۔
احکامات کے مطابق تعمیراتی جگہوں پر رات کے وقت لائٹنگ موجود ہو، تمام چیف انجینئرز سیفٹی اقدامات پرعملدرآمد کا سرٹیفکیٹ 3 فروری تک جمع کروائیں۔