امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں گڈ گورننس اور تھانہ کلچر کا پول ایک واقعے نے کھول دیا۔ تھانے کو یہ جرات اور اختیار کس نے دیا کہ وہ ایک مظلوم شہری کو ٹارچر کرے؟
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کچھ افسران کو برطرف کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نچلی سطح تک بااختیار بلدیاتی نظام کیوں نہیں؟ اختیارات کا مرکز و محور ایک خاندان کیوں ہے؟
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ تمام اختیارات ایک خاندان کے ہاتھ میں رکھنے کا نظام اب بدلنا ہوگا۔