• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم بجٹ میں لیاری کا مثبت چہرہ دکھانے کیلئے فلم بنائی ہے: شرجیل انعام میمن

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کم بجٹ میں لیاری کے مثبت چہرے کو دکھانے کے لیے ایک فلم بنائی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ مسائل کا سامنا رہا ہے، پوری دنیا کو پاکستان کھٹکتا ہے۔

سینئر وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے، پاکستان کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان ایٹمی طاقت رکھنے والا واحد اسلامی ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان میں سیاحت کے بہت مواقع موجود ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سنیماز کا بحران ہے، نجی شعبوں کو سامنے آنا چاہیے، سندھ ہمیشہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو اہمیت دیتا ہے، ہمیں ایسا کام کرنا چاہیے کہ وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر لانے کو مجبور ہو جائیں۔

شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے، اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کے بہت سے پروجیکٹس ہیں جن کو پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید