پاکستانی اسپنرز نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تمام 10 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی تمام 10 وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے لیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جانب سے پہلی مرتبہ ایک ٹی ٹوئنٹی کی تمام 10 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی ہیں۔ ابرار احمد اور شاداب خان نے تین، تین عثمان طارق نے دو، صائم ایوب اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں اننگز کی تمام وکٹیں اسپنرز کے نام ہونے کا مجموعی طور پر 10واں اور فل ممبرز کے درمیان میچ کا صرف دوسرا واقعہ ہے۔
اس سے قبل فل ممبرز میں سے صرف بھارتی اسپنرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا، بھارتی اسپنرز نے فلوریڈا میں 2022 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں تمام 10 وکٹیں لی تھیں۔