sاسلام آباد(رپورٹ ، تنویر ہاشمی )رواں مالی سال 2025-26کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر کےد وران پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار کی شرح میں ریکارڈ 75.15فیصد اضافہ ہوا جس میں نمایان حصہ انڈس موٹر کمپنی ہے،گزشتہ مالی سال 2024-25میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو میں تنزلی کے باوجود گاڑیوں کی صنعت میں تیزی سے گروتھ ہوئی ،انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے بتایا ہےکہ گزشتہ سال 33757گاڑیاں فروخت کیں اور آٹو موبائل سیکٹرکی گروتھ 46فیصد رہی ، کاروں اور چھوٹی کمرشل گاڑیوں کی گروتھ 43فیصد رہی اور ایک لاکھ 48ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں ، ٹرکوں اور بسوں کی گروتھ 96فیصد رہی اور 5232ٹرک اور بسیں فروخت ہوئیں ، ٹریکٹر کی فروخت میں 36فیصد اضافہ ہوااور 29192 ٹریکٹرفروخت ہوئے ، دستاویزات کے مطابق پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری میں نمایاں حصہ انڈس موٹر کمپنی کا رہا ہے اور گزشتہ مالی سال کے دوران انڈس موٹر کمپنی نے 33757گاڑیاں فروخت کیں اور ان کی نیٹ آمدن میں 41فیصد کا اضافہ ہوا۔