• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہ آپریشن میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال، 350 سے زائد ڈاکوؤں کا سرنڈر

محمدپوردیوان،رحیم یار خان (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)10 روزہ کچہ آپریشن اورڈرون ٹکنالوجی کااستعمال،350سے زائد ڈاکو سرنڈر کر گئے۔ چھلو عمرانی، لالہ سکھانی سمیت کئی ڈاکومارے گئے،درجنوں زخمی ،10 روزسے کچہ میں کوئی واردات نہیں ہوئی،عطاء اللہ پٹ سمیت ایک کروڑ روپے ہیڈمنی والے 5سے زائدڈاکوبھی سرنڈر،چھلوعمرانی،لالہ سکھانی سمیت کئی ڈاکومارے گئے۔10 روزسے کچہ میں کوئی واردات نہیں ہوئی۔10 روزقبل ڈی پی او راجن پورمرزامحمدعمران کی قیادت میں پولیس،رینجرز نے دیگرسکیورٹی اداروں کی معاونت سے روجھان کچہ کے علاقوں کچہ عمرانی،کچہ کراچی،کچہ جمال،بیلے شاہ،کپڑا،چک چراغ شاہ سمیت 17 کلومیٹرچوڑے اور35 کلومیٹر لمبے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے آپریشن کااغازکیا۔ آپریشن کے دوران معروف اشتہاری ڈاکوجس میں دادوبنڈیالی،چھلوعمرانی،لالہ سکھانی سمیت دیگر جن کی ہیڈمنی ایک کروڑ اور50 روپے تھی مارے گئے۔جبکہ درجنوں ڈاکوزخمی بھی ہوئے۔بعدازاں ڈاکوؤں کی طرف سے آپریشن روکنے اور سرنڈرہونے کی پیشکش کی گئی۔جس سے 10 روز میں معروف اشتہاری ڈاکوؤں کی بڑی تعداد سرنڈرکرگئے۔جبکہ آنے والے چندروزمیں مزید درجنوں ڈاکوؤں کے سرنڈرہونے کا امکان ہے۔
ملک بھر سے سے مزید