کراچی(این این آئی)کراچی میں گھر خریدنے کا خواب سالوں پہلے چور ہوچکا اور اب کرایے کے مکان یا فلیٹس میں رہائش بھی ناممکن ہو رہی ہے۔متوسط طبقہ بچوں کی فیس بھرے، بجلی کے بھاری بل یا کچھ جمع کرے کہ گھر خرید ممکن ہو، مہنگائی کے وبال نے بمشکل فیس، راشن اور بجلی بل بھرنے کے قابل چھوڑا ہے۔لہٰذا متوسط طبقے کو مکان خرید نے کا خواب ہی نہیں آتا، اب الارمنگ صورتحال یہ کہ کرایے کا مکان بھی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق آسان قرض، لینڈ ریکارڈ میں بہتری، پرانی سرکاری رہائشی اسکیموں میں پانی بجلی گیس اور روڈ تعمیر کے ذریعے سے ہی مکان اور کرایے کی قیمتیں متوسط طبقے کی پہنچ میں لانا ممکن ہے۔ملاحظہ ہو گارڈن کے چھوٹے فلیٹس کے کرایے، گلستان جوہر میں 120گز کے گھر کے پورشن کا کرایہ پورے 50ہزار، اسکیم 33میں کرایہ بہت اوپر ہے۔