• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سلطان محمود آبائی قبرستان میں سپرد خاک

میر پور، مظفرآباد ، کوٹلی، (سید عابد شاہ ، سید عباس گردیز ی ، شوکت ناز) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آبائی قبرستان چیچیاں کھڑی شریف میں سرد خاک کر دیا گیا ، مرحوم کے سوگ میں میرپور کے کاروباری مرکز بند رہے، ڈویژن انتظامیہ فوج اور پولیس کے جوان صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے الرٹ رہے ،صدر ریاست کا جسد خاکی قومی پرچموں میں لپیٹ کر فوجی گن کیریج جیب میں رکھ کر لایا گیا، پولیس کے چاق و چوبند دستہ سلامی دی ، نماز جنازہ قائد اعظم کرکٹ اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی، آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،صدر گرامی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا جسد خاکی سلطان ہاؤس چیچیاں سے کرکٹ اسٹیڈیم گاڑیوں کے ایک بہت بڑے قافلے کے ہمراہ لایا گیا، اسٹیڈیم میں جسد خاکی کے تابوت کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچموں میں لپیٹ کر فوجی گن کیریج جیپ میں رکھ کر لایا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید