• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری عدم دلچسپی، ویزا رکاوٹیں، پرمٹ فیسوں میں اضافہ، گلگت بلتستان میں سیاحت صفر ہوگئی

کراچی (نیوزڈیسک) ویزا رکاوٹیں،سرکاری عدم دلچسپی اور پرمٹ فیسوں میں اضافے کی وجہ سے گلگت بلتستان میں سیاحت صفر ہوگئی، گزشتہ تین سالوں کے دوران گلگت بلتستان (جی بی) میں مہم جوئی کی سیاحت میں کمی آئی ہے، اور موسم سرما کے دوران کسی بھی غیر ملکی کوہ پیما یا ٹریکر نے اس خطے کارخ نہیں کیایاحتی معیشت کو شدید دھچکا۔ گزشتہ سال موسم گرما کے دوران کوہ پیماؤں، ٹریکرز اور غیر ملکی و ملکی دونوں سیاحوں کی آمد میں بھی 90 فیصد کمی واقع ہوئی، جس نے مقامی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے۔ٹور آپریٹرز نے غیر ملکی زائرین کی کمی کی وجہ پرمٹ فیسوں میں بہت زیادہ اضافے، غیر ملکیوں کو ویزوں کے اجراء میں تاخیر اور دیگر عوامل کو قرار دیا ہے۔ گزشتہ سال موسم گرما کے دوران کے ٹو، براڈ پیک، گاشر برم-I، گاشر برم-II اور نانگا پربت سمیت چوٹیوں کو سر کرنے کی کوشش کے لیے صرف 270 بین الاقوامی کوہ پیماؤں نے خطے کا دورہ کیا، جبکہ گزشتہ برسوں میں 2,000 سے زائد غیر ملکی کوہ پیما اور ٹریکر آتے تھے،جی بی محکمہ سیاحت کے مطابق، اس موسم سرما میں کسی بھی غیر ملکی کوہ پیما یا ٹریکر نے جی بی کا دورہ نہیں کیا۔ موسم سرما کے مہم جوئی کے سیزن کے دوران، جو عام طور پر نومبر سے فروری تک رہتا ہے، کسی بھی غیر ملکی مہم جوئی یا ٹریکنگ گروپ کو پرمٹ جاری نہیں کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید