• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CPAکی دوسری مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کل سے سندھ اسمبلی میں منعقد ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)CPAکی دوسری مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کل سے سندھ اسمبلی میں منعقد ہوگی ،17 ممالک کے 150 سے زائد ارکانِ پارلیمان اہم موضوعات پر خطاب کریں گے۔سندھ اسمبلی 3 تا 7 فروری 2026 کو کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (CPA) ایشیا ریجن کی ساتویں اور سی پی اے ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا ریجن کی دوسری مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کی میزبانی کرے گی کانفرنس سندھ اسمبلی کراچی میں منعقد ہوگی یہ بین الاقوامی کانفرنس "مستقبل کی پارلیمنٹ،اعتماد، شمولیت، جدت اور امن کے ذریعے جمہوریت کی نئی تعریف" کے عنوان کے تحت منعقد کی جا رہی ہے، جو 2012 کے بعد سندھ اسمبلی کی جانب سے منعقد ہونے والی پہلی عالمی پارلیمانی کانفرنس ہے۔
ملک بھر سے سے مزید