کراچی (اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اےکے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ خاموش رہنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی، پیر صاحب پگارا کی ہدایت پر 8 فروری کے جعلی انتخابات کے خلاف سندھ بھر میں ضلعی پریس کلبوں کے سامنے پُرامن احتجاج ہوگا، اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے جی ڈی اے اور فنکشنل لیگ8 فروری 2024 کے انتخابات پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ باب ہیں، عوامی مینڈیٹ کو طاقت، دھونس اور فارم 47 کے ذریعے چوری کیا گیا، جعلی مینڈیٹ کے باعث ملک مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کا شکار ہے،جی ڈی اے عوام کے چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف آواز بلند کریں گے۔سندھ کے باشعور عوام جعلی انتخابات اور جعلی حکمرانوں کو مسترد کرتے ہیں،بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف افواجِ پاکستان کی کارروائی قابلِ فخر ہے، فنکشنل لیگ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔