• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال،344 ملین روپے کی بچت سے مالی نظم و ضبط کی نئی مثال قائم

لاہور( جنرل رپورٹر ) ڈی جی آڈٹ پنجاب کی حالیہ رپورٹ کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے مالی سال 25-2024 میں 344 ملین روپے کی خطیر رقم کی بچت کر کے مالی نظم و ضبط، میرٹ اور شفافیت کا نیا معیار مقرر کر دیا ہے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے اس سنگ میل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ’’گڈ گورننس‘‘ ویژن اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی رہنمائی میں انتظامیہ نے سخت مانیٹرنگ اور بروقت اقدامات کے ذریعے وسائل کا بہترین استعمال ممکن بنایا، جس کی بدولت سرکاری خزانے کے کروڑوں روپے بچائے گئے ہیں۔ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی رہنمائی میں ہسپتال کے انتظامی و مالی امور میں ’’زیرو ٹالرنس‘‘پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور یہ کثیر بچت عوامی وسائل کی حفاظت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
لاہور سے مزید