لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ اور شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کاروائیاں 11 غیر رجسٹرڈ پتنگ فروش گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 1520 پتنگیں اور 27 ممنوعہ کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں ترجمان کے مطابق شاہدرہ پولیس نے بغیر ٹریڈ لائسنس،سیلر لائسنس اور مینوفیکچرنگ لائسنس کے غیر قانونی پتنگوں اور ممنوعہ کیمیکل ڈور خرچیوں کی ترسیل میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 900 پتنگیں اور 17 ممنوعہ کیمیکل ڈور کی چرخیاں جبکہ راوی روڈ پولیس نے 5 ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 620 پتنگیں اور 10 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔