لاہور(خبرنگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے بسنت کی ہفتہ بھر کی تقریبات کا اعلان کر دیا ہے، جن میں کیمپس میں مختلف ثقافتی اور طلبہ سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے طویل عرصے بعد بسنت کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانا تمام متعلقہ فریقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ آنے والی نسلیں بھی اسے منا سکیں۔جی سی یو کے بسنت فیسٹ میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتیں نمایاں ہوں گی۔