لاہور (خبرنگار)بسنت کو رنگا رنگ اور پر لطف کے ساتھ ساتھ محفوظ بنانے کیلئے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے مختلف پروگرام ترتیب دے دئیے۔ آج دو فروری کو یونیورسٹی کیمپس میں بسنت فیسٹیول منایا جائے گامحفوظ بسنت کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ لاہور بیٹھک میں پنجاب کی تہذیب و ثقافت نمایاں کی جائے گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے بسنت فیسٹیول کو دلچسپ بنانے کیلئے سپورٹس کے مقابلے بھی کرانے کا احکامات جاری کئے ہیں۔