• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم اپنی بہادر سیکورٹی فورسز کے پیچھے کھڑی ہے، حمزہ شہباز

لاہور(خصوصی نمائندہ) حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی بہادر سیکورٹی فورسز کے پیچھے کھڑی ہےوفاقی وزیر چودھری ارمغان سبحانی کی والدہ کی رحلت پر حمزہ شہباز شریف اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پر گئے۔ سابق وزیراعلی نے مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ ماں کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایسا دکھ ہے جسکا الفاظ احاطہ نہیں کر سکتے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز شریف نے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سیکورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے 130 سے زائد دہشگردوں کا صفایا کیا۔ جبکہ فتنہ الہندوستان کے حملوں میں 18 شہری اور 15 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے بدترین درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین، بچوں، معمر افراد اور محنت کشوں کو نشانہ بنایا۔
لاہور سے مزید