• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف عہدوں پر ترقی پانے والے 45 منسٹریل کیڈر افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں مختلف عہدوں پر ترقی پانے والے 45 منسٹریل کیڈر افسران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ترقی پانے والے 28 افسران موجود تھے جبکہ 17 افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ترقی پانے والوں میں 7 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 8 پرائیویٹ سیکرٹریز، 6 آفس سپرنٹنڈنٹس اور 24 سینئر سکیل سٹینوگرافرز شامل ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی کہ وہ نئے عہدوں کی ذمہ داریاں محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ تندہی کے ساتھ ادا کریں
لاہور سے مزید