• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں جدید مشینری کی کمی کو پورا کر رہے ہیں، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں انیشئل کیریئر کورس کے پہلے بیچ کی اختتامی تقریب اور دوسرے بیچ کی حلف برداری کی تقریب کا انعقادہوا- تقریب میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی -اس موقع پر سپیشل سیکرٹری آپریشنز محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نبیلہ عرفان اور ڈین آئی پی ایچ پروفیسر سائرہ افضل نے شرکت کی -اس موقع پر پروفیسر سید ملازم حسین بخاری، پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل، ڈاکٹر فیاض رانجھا، سری لنکا سے ڈاکٹر لاوا، ا ایم ایس صاحبان اور مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کے اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس صاحبان موجود تھے - صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب ہسپتالوں کو ہر سال اربوں روپوں کے بجٹ مہیا کرتی ہے - ہسپتالوں میں جدید مشینری جبکہ ایچ ار کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کر رہے ہیں -
لاہور سے مزید