لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پانچ مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق رنگ روڈ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی دو آسامیوں کے لیے آٹھ امیدوار کامیاب قرار پائے، محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس میں ٹیکنیکل انسپکٹر کی ایک آسامی پر سات امیدوار کامیاب ر ہے۔ محکمہ سپیشلائز ہیلتھ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آرتھوپیڈک کی آسامیوں پر دو امیدوار وں نے امتحان پاس کیا،اسسٹنٹ پروفیسر نیوناٹالوجی کی آسامیوں پر چھ امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ محکمہ بورڈ آف ریونیو میں جونیئر کلرک کی آسامیوں پر چار امیدوار پاس ہوئے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی میں سب انجینئر فیصل آباد کے لئے نو امیدوار کامیاب رہے. سیکرٹری افضال احمد نے چیئرمین کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے، کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا ۔